5 مئی 2013 - 19:30
شام ميں کيميائي اسلحے کا استعمال،اقوام متحدہ کي رپورٹ

اقوام متحدہ کے انسپکٹر نے اعلان کيا ہے کہ شام ميں کيميائي اسلحے دمشق حکومت کے مخالفين نے استعمال کئے ہيں -

ابنا: روئٹرس کے مطابق اقوام متحدہ کے سينيئر تفتيش کار کارلا ڈل پونٹے نے اتوار کے روز اعلان کيا ہے کہ اس بات کے شواہد ملے ہيں کہ شام ميں دمشق حکومت کے مخالف دہشتگردوں نے سارين گيس استعمال کي ہے -اقوام متحدہ کے انساني حقوق کے سينيئر انسپکٹر کارلا ڈل پونٹے نے کہا کہ کيميائي اسلحے سے زخمي ہونے والوں اور اسپتال کے ذرائع نے گواہي دي ہے کہ شام ميں سرگرم دہشتگردوں نے سارين گيس کے حامل اسلحے استعمال کئے ہيں -انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تفتيش کاروں کو اس بات کا کوئي ثبوت نہيں ملا ہے کہ کيميائي اسلحے حکومت شام نے استعمال کئے ہوں –اقوام متحدہ کے سينيئر انسپکٹر نے يہ رپورٹ ايسي حالت ميں جاري کي ہے کہ  امريکا نے دعوي کيا تھا کہ شام کي حکومت نے کيميائي اسلحے استعمال کئے ہيں جس کي اقوام متحدہ کے سينيئر تفتيش کار کي رپورٹ سے ترديد ہوجاتي ہے-...../169